اسلام آباد (HRNW): وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ایک سال سے زائد عرصے سے خالی رہنے والی 60 فیصد آسامیوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے سے خالی آسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تبادلوں یا ترقیوں کے لیے درکار خالی آسامیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے یہ اقدام وفاقی اداروں میں خالی آسامیوں کی تعداد کم کرنے، دستیاب افرادی قوت کے مؤثر استعمال اور اخراجات میں کمی کے لیے کیے جانے والے انتظامی اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW
ڈسکلیمر:
یہ خبر کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بیان کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات یا سرکاری وضاحت سامنے آنے کی صورت میں خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔


