12

پاکستان کے متعدد ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے

اسلام آباد: پاکستان نے متعدد دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے ہیں، تاہم ان معاہدوں کا بنیادی اطلاق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے بغیر ویزا قیام کی مدت ایک سے تین ماہ تک مقرر کی گئی ہے۔

ایف آئی اے اور متعلقہ زونز کو ویزا استثنیٰ سے متعلق تازہ فہرست کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

فہرست میں ارجنٹائن، آذربائیجان، بحرین، بنگلا دیش اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک شامل ہیں، جبکہ مصر، انڈونیشیا، ایران، کویت، ملائیشیا، روس اور سعودی عرب بھی ویزا استثنیٰ والے ممالک میں شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، قطر، نیپال اور دیگر ممالک بھی پاکستان کے ویزا استثنیٰ کے معاہدوں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں