8

بی وائی ڈی نے پاکستان میں پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی متعارف کرا دی

لاہور: ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری آٹو شو کے دوران بی وائی ڈی نے نئے ماڈلز کے ساتھ پاکستان میں اپنی پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی SEALION 6 متعارف کرا دی۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کی مقامی اسمبلنگ کا آغاز رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں متوقع ہے۔ SEALION 6 میں سپر ڈی ایم آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جبکہ اس کی مجموعی ڈرائیونگ رینج ایک ہزار 100 کلومیٹر تک بتائی گئی ہے۔

آٹو شو کے دوران بی وائی ڈی نے برقی اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر مشتمل اپنی نئی لائن اَپ بھی پیش کی، جس میں BYD ATTO 2، BYD SHARK 6 Anniversary Edition، SEALION 6 اور DENZA B8 شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق SEALION 6 پاکستان میں بی وائی ڈی کی پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں