کراچی: نارتھ ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ریلوے پھاٹک کے سامنے، سائما برج ویو کے قریب، بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں مشتبہ ملزمان کے خلاف کی گئی۔ اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم شاہ رخ خان ولد شاہ میر احمد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
ترجمان: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل


