10

خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر ملازمت سے برطرف

رحیم یار خان: خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے معاملے میں محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد سب انسپکٹر جام احسان الٰہی کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ظاہر پیر میں خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کی شکایت پر محکمانہ انکوائری کی گئی، جس میں سب انسپکٹر جام احسان الٰہی کو قصوروار قرار دیا گیا۔

انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو ڈسمس فرام سروس کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سب انسپکٹر اس سے قبل بھی ایک قاتل کی مبینہ پشت پناہی کے معاملے میں ڈسمس فرام سروس ہوچکے تھے۔

پولیس افسر کے خلاف مسلسل شکایات اور محکمانہ انکوائری میں قصوروار قرار دیے جانے کے بعد محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں