9

سرگودھا میں 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

سرگودھا: ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ عطاء شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر جھوٹی کال کرنے والے ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی اطلاع دی۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزم نے جھوٹی کال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 شہریوں کی فوری مدد کے لیے ہے۔ جھوٹی کال نہ صرف پولیس کے قیمتی وقت اور وسائل کے ضیاع کا باعث بنتی ہے بلکہ کال کرنے والے کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں