لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر غیر قانونی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو گریفن گراؤنڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 450 تیار پتنگیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں کاٹن کے ڈبوں میں رکھ کر فروخت کر رہا تھا۔ ملزم مبینہ طور پر پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


