9

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان انٹیلیجنس مذاکرات، ابراہیم کالن کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

اسلام آباد: ترکیہ کی نیشنل انٹیلیجنس آرگنائزیشن (MIT) کے سربراہ ابراہیم کالن نے اسلام آباد میں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک سے ملاقات کی۔

ترکیہ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خطے، بالخصوص سعودی عرب اور یمن سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم کالن نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مذاکرات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں