لاہور: لاہور جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گائناکالوجی کے ایک ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کو درخواست دی کہ ایک شخص ڈاکٹر کا لباس پہن کر ایمرجنسی لیبر روم میں موجود تھا اور خواتین کا معائنہ کر رہا تھا۔
شکایت موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو ہسپتال کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


