نیویارک: اقوام متحدہ نے کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں مسجد پر ہونے والا بم حملہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
انہوں نے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انتونیو گوتریس نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


