پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہاٹ واقعے میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر تمام اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے ہمارے شہداء نے قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔


