اسلام آباد (HRNW): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
نئی تعیناتی کے بعد اسلام آباد پولیس کی کمان میں تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ تاہم علی ناصر رضوی کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
HRNW کی اپیل:
خبر کی آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW
ڈسکلیمر:
یہ خبر دستیاب معلومات اور ذرائع کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ سرکاری طور پر جاری ہونے والی مزید تفصیلات یا نوٹیفکیشن سامنے آنے کی صورت میں خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔


