21

آرام باغ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آرام باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک عادی مجرم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات کی سرگرمیوں میں طویل عرصے سے ملوث تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 105 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 173/2026 بجرم دفعہ 9(i)3A سی این ایس ایکٹ کے تحت تھانہ آرام باغ میں درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں