18

مومن آباد پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کا معمہ 12 گھنٹے سے کم وقت میں حل، 3 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ ڈسٹرکٹ کے علاقے تھانہ مومن آباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے قتل کا معمہ 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں حل کرلیا اور واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ بات ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتائی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند گھنٹے قبل فرید کالونی میں فائرنگ کرکے 30 سے 35 سالہ فہد ولد ظہیر عباس کو قتل کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا فوری دورہ کیا اور حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کی دوسری اہلیہ کا والد، یعنی مقتول کا سسر، اور دو سالے شامل ہیں۔ مقتول کے والد ظہیر عباس کی مدعیت میں درج مقدمے میں تینوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شبیر حسین ولد فقیر حسین، حاجی محمد ولد شیر حسین اور خیال محمد ولد شیر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں