11

پولیس مقابلہ شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ، دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر کے علاقے سیکٹر 21-C کے قریب تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں شاہ لطیف پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی ملزم کو بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت رمضان احمد اور بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت مولا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، تین موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل نمبر 125 برآمد کی گئی ہے۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک جانچ کے لیے روانہ کیا جائے گا، جبکہ برآمد شدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ اے وی ایل سی حکام سے چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور شاہ لطیف پولیس کی جانب سے ملزمان کا مختلف تھانوں سے کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں