تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے 9 کلو گٹکا ماوا کے ساتھ مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ زون کے تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے منصور نگر میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث مطلوب ملزم خورشید کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم سے 135 پڑیوں میں 9 کلو سے زائد گٹکا ماوا، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ ملزم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف 2022ء میں بھی گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں