کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بوٹ بیسن علاقے میں چائنہ پورٹ اتوار بازار کے قابق پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزم زخمی ہوئے جبکہ ایک بلا ضرب گرفتار ہوا۔
زخمی ملزمان نور ولی اور عبدالرحمان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ گرفتار ملزم سعداللہ کو تھانے لے جایا گیا۔ ملزمان کے پاس سے دو پستولیں اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم حبیب اللہ موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔


