کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع سٹی ساؤتھ زون میں گٹکا اور ماوا مافیا نے کھلے عام اپنا دھندہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گلیوں، بازاروں اور مین روڈز پر نوجوانوں کی لمبی قطاریں زہریلا مواد خریدتے نظر آتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سرگرمیاں پولیس چوکیوں اور تھانوں کے قریب ہو رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران کی خاموشی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ علاقے میں قانون کی حکمرانی بحال ہو سکے۔


