کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بن قاسم علاقے میں مہران ہائی وے کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ذوالفقار زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم سے پستول، گولیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کے ارادے سے علاقے میں گشت کر رہا تھا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔


