تھانہ ڈاکس،پولیس کی سرپرستی میں کھلی منشیات فروشی، عوام میں بیچینی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ڈاکس کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں منشیات کا دھندہ کھلم کھلا چل رہا ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق ایس ایچ او نند لال اور انسپیکٹر طالب حسین منشیات فروشوں سے بھتہ وصول کرکے انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

الفلاح چوک اور خوشحال خان چوک جیسے علاقوں میں عمر باجوڑی، ایوب ملا سمیت دیگر مجرم کھلے عام منشیات فروخت کر رہے ہیں۔ عوام نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور ملوث پولیس اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت نے نہ صرف علاقے کے باشندوں کی زندگیاں مشکل بنا دی ہیں بلکہ وردی کے تقدس کو بھی مجروح کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں