حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ٹنڈو یوسف میں منشیات خصوصاً ‘آئس’ کی کھلی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ ایس ایچ او سکندر مصطفی ڈیلرز کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹنڈو یوسف سے خریدا گیا نشہ دیگر علاقوں میں فروخت ہو رہا ہے، جس سے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ مقامی افراد ایس ایس پی حیدرآباد، ڈی آئی جی اور آئی جی سندھ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جبکہ تھانے کے قریب ہی منشیات کی خرید و فروخت جاری ہے۔


