صحت بخش غذا ڈپریشن میں نمایاں کمی لاسکتی ہے

تحقیقی رپورٹ(ایچ آراین ڈبلیو)آسٹریلیا کی مککوری یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق صحت بخش غذائیں ڈپریشن کی علامات میں نمایاں کمی لاسکتی ہیں۔ تحقیق میں 76 نوجوانوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ نے تین ہفتے تک پھل، سبزیاں، مچھلی، گری دار میوے اور دلیہ جیسی صحت بخش غذائیں استعمال کیں جبکہ دوسرا گروپ معمول کی خوراک پر رہا۔ نتائج میں صحت بخش غذا کھانے والوں کے ڈپریشن میں واضح بہتری دیکھی گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ پروسیسڈ فوڈز کو کم اور قدرتی غذاؤں کو بڑھانے سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک اور تحقیق کے مطابق صحت مند غذا ڈپریشن کے خطرے کو 33 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں