یومِ سیاہ کشمیر — مظلوموں کی صدائے احتجاج

بیان از: فرزانہ شیرین، صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ بنوں ڈویژن، رکن صوبائی اسمبلی

آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے اُس ظلم اور ناانصافی کی طویل داستان جو کشمیری عوام دہائیوں سے برداشت کر رہے ہیں۔ ۲۷ اکتوبر ۱۹۴۷ء کو جب بھارتی افواج نے ریاستِ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، اُس دن سے لے کر آج تک کشمیری بھائی بہن آزادی، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

ہم اس یومِ سیاہ پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پیپلز پارٹی کا ہر کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

میں عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموشی توڑے، اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ رائے شماری دیا جائے۔

ہماری دعائیں، ہمارا ساتھ، اور ہماری آواز ہمیشہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ ہے۔ ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب سری نگر کی فضاؤں میں “کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ گونجے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں