مکران(ایچ آراین دبلیو)بلوچستان کے ساحلی ہائی وے پر کنڈ ملیر کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جسے مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے کنٹرول کیا۔ متاثرین کی لاشیں سراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دی گئیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


