اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کے لیے اختیارات دینے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو ترمیم میں شامل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئینی ترمیم پر مکمل مشاورت ہوئی ہے۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتوں میں مجوزہ ترمیم پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ترمیم رواں ماہ ہی پارلیمنٹ سے منظور کرائی جائے گی۔


