پاکستان اور برطانوی فوج کے سربراہوں کی راولپنڈی میں ملاقات

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس واکر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

مہمان نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں