وزیراعلیٰ مریم نواز برازیل میں کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

اجلاس کے دوران وہ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبوں جیسے “ستھرا پنجاب” اور “ای موبلٹی” کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔ نیز شرکاء کو صوبے میں وائلڈ لائف اصلاحات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس دورے کے دوران وزیراعلیٰ اہم عالمی شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی پروگرام رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں