کراچی سیف سٹی کیمروں سے 31 جعلی اور چوری شدہ گاڑیاں پکڑیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 19 دن کے دوران 31 جعلی اور چوری شدہ گاڑیاں پکڑی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کیمرے پی آئی ڈی سی، میٹروپول اور دیگر اہم مقامات پر نمبر پلیٹس اسکین کر کے جعلی اور چوری شدہ گاڑیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایک چوری شدہ بس بھی بحال کی گئی۔

یہ پراجیکٹ 15 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر کے ذریعے شہر بھر میں سیکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں