لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سود پر مبنی معاشی نظام میں ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے مینار پاکستان پر تاریخی اجتماع کا اعلان کیا جہاں قرارداد معیشت پیش کی جائے گی۔
انہوں نے موجودہ عدالتی اور تعلیمی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے مکمل تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘بدل دو نظام’ محض نعرہ نہیں بلکہ عزم ہے۔ اجتماع میں وکلاء، طلبہ اور خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔


