لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے 6 نومبر 1947 کو جموں میں کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کے المناک دن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان ہزاروں شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو حق خودارادیت کی جدوجہد میں شہید ہوئے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کی اپیل کی۔
پاکستانی قوم نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔


