اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی اور صوبائی سطح پر اسپیشل پے اسکیل پر تعینات افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کی نئی شرط عائد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، لیگل ایڈوائزرز اور اسپیشل ایکسپرٹس سمیت تمام اسپیشل پے اسکیل افسران کو اب اثاثے ڈیکلیئر کرنا ہوں گے۔
یہ اقدام شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کی کمی پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔


