پاکستان گرین بلڈنگ کانفرنس کا انعقاد، پائیدار تعمیرات پر زور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں پاکستان گرین بلڈنگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل ہالیہوٹو نے کہا کہ مقامی عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے پالیسی اصلاحات، گرین فنانسنگ اور توانائی کی بچت پر زور دیا۔

میکا کے ایم ڈی سردار معظم نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی قوانین بناتے وقت جدید ماحولیاتی تعمیراتی اصولوں کا خیال نہیں رکھا گیا۔ کانفرنس کا مقصد ماحول دوست تعمیرات کو فروغ دینا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں