وادی تیراہ(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات کی کاشت، کٹائی اور ترسیل کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ویڈیو ثبوت میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سیاسی سرپرستی میں منشیات کی فصل کاٹ کر گاڑیوں میں لاد رہے ہیں۔
خیبر اور تیراہ میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کاشت کی جا رہی ہے، جس سے ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ دہشتگرد گروپوں کو جاتا ہے۔ سکیورٹی ادارے اس پولیٹیکل-ٹیرر-کرائم نیکسس کے خلاف کارروائی پر پرعزم ہیں۔


