جامشورو میں بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس، امن کے فروغ پر زور

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت دربار ہال میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد شہر میں مذہبی رواداری، امن و امان کے قیام اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ معاشرے میں بھائی چارہ اور برداشت کو فروغ دینا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تمام مذہبی رہنماؤں نے باہمی تعاون، محبت اور بھائی چارے کے ماحول کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں