کرک(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر حکیم نثار ہلاک ہو گیا۔ وہ خودکش دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
اسی دوران حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے سندھ ریوولوشنری آرمی کے رکن پرکاش کو گرفتار کیا، جس سے دستی بم اور دہشت گردی کی فنڈنگ کی رقم برآمد ہوئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تسلسل کا اعادہ کیا۔


