ڈمپر حادثہ: ملزم لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے گارڈن علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

عدالت نے ملزم کے سی آر او کی درخواست پر اگلی سماعت کے لیے تفتیشی افسر کو پولیس فائل سمیت طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں