کراچی پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر پابندی، ایڈیشنل آئی جی کا سخت نوٹس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بغیر نمبر پلیٹس کے سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے استعمال پر سخت نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری گاڑی یا موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے سڑک پر نہ لائی جائے۔ ایسا کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام میں منفی تاثر بھی پیدا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں