پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی کا دورہ کیا جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے سلطان برونائی اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں، جہاں برونائی کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ جنرل صاحب نے ڈیفنس اکیڈمی میں خطاب بھی کیا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں