سپریم کورٹ میں ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ نے دفتری اوقات میں ملازمین سے پرائیویٹ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے نیا آرڈر جاری کر دیا ہے۔

آرڈر کے مطابق دفتری اوقات میں ملازمین کسی پرائیویٹ شہری سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔ اگر ملاقات انتہائی ضروری ہو تو ملازم اپنے سینئر سے صرف پانچ منٹ کے لیے اجازت لے سکے گا۔

اس اقدام کا مقصد دفتری اوقات میں کام متاثر ہونے سے روکنا بتایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں