این سی سی آئی اے کے 7 گرفتار افسران نے استعفے دیدیے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ استعفے دو دن پہلے وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے، تاہم وزارت نے اب تک ان کی منظوری نہیں دی۔

گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انسپکٹر شامل ہیں۔ یہ وہی افسران ہیں جن کے خلاف گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں