صدر زرداری کا قطر کے امن کردار کو سراہا، سماجی تحفظ کے وعدے کی تصدیق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت داری علاقائی امن اور ترقی کے لیے اہم ہے۔

صدر نے زور دیا کہ پاکستان سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، جس کے تحت بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر خاندان کو سماجی تحفظ میسر ہو اور خواتین معاشی طور پر آزاد ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں