29

ٹنڈو جام: دو روز قبل اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی بحفاظت بازیاب

حیدرآباد (HRNW): ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ٹنڈو جام پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ٹنڈو جام میں کرائم نمبر 229/2026 کے تحت دفعہ 365-B تعزیراتِ پاکستان میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ڈی پی او ٹنڈو جام عنایت علی قریشی اور ایس ایچ او ٹنڈو جام کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقدمے میں نامزد یا ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر پولیس کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی کے نتائج سامنے آنے تک کسی بھی ملزم کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں