9

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 69 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی 7 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی۔

10 گرام چاندی کی قیمت بھی 59 روپے کم ہوکر 6 ہزار 87 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 66.22 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں