گلگت: میجر جنرل تجدید ممتاز کو گلگت بلتستان کے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (FCNA) تعینات کر دیا گیا ہے۔
میجر جنرل تجدید ممتاز کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے بتایا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کے ملٹری سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میجر جنرل تجدید ممتاز گلگت بلتستان میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔


