اسلام آباد: پمز اسپتال کی انتظامیہ نے نرسری سے نومولود بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نومولود بچے کو اسپتال کی نرسری سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ سکیورٹی اہلکاروں اور متعلقہ عملے نے انہیں پکڑ لیا۔
تینوں خواتین کو تھانہ ویمن منتقل کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ گرفتار خواتین سے تفتیش کی جارہی ہے۔


