28

حج و عمرہ زائرین کے لیے نادرا سے تصدیق شدہ ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار

اسلام آباد (HRNW): 14 ستمبر 2026 اور اس کے بعد بیرونِ ملک حج یا عمرہ کے لیے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے نادرا سے تصدیق شدہ ویکسینیشن کارڈ بنوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ ہدایت کے مطابق حج و عمرہ زائرین کے لیے پولیو، میننجائٹس، یلو فیور اور انفلوئنزا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنے متعلقہ سرکاری یا نادرا سے منسلک ویکسینیشن سینٹر سے نادرا ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی بنوائیں۔

ہدایت کے مطابق 14 ستمبر 2026 کے بعد صرف نادرا کا ویکسینیشن کارڈ قابلِ قبول ہوگا، جبکہ کسی دوسرے قسم کا ویکسینیشن کارڈ قبول نہیں کیا جائے گا۔ نادرا ویکسینیشن کارڈ کے بغیر مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حج و عمرہ کے لیے بیرونِ ملک روانگی کے خواہش مند مسافروں کو سفر سے قبل ویکسینیشن کے تقاضے مکمل کرنے اور متعلقہ دستاویزات کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW

ڈسکلیمر:
یہ خبر فراہم کردہ ہدایات کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ مسافروں کو حتمی سفری اور ویکسینیشن تقاضوں کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں اور مجاز ویکسینیشن مراکز سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں