9

وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم میں مزید گاڑیوں کو شامل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے چلانے والے افراد بھی فیول ریلیف اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں