9

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطہ، بانی پی ٹی آئی کے معاملات پر گفتگو

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم رابطے کی تصدیق کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا رواں ہفتے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات ہوئی ہے تو علامہ راجہ ناصر عباس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات بالکل ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی، جبکہ لانگ مارچ سمیت دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کے مطابق ملاقات محسن نقوی کی خواہش پر ہوئی تھی اور انہوں نے ملاقات کے لیے کسی سے درخواست نہیں کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں