ٹنڈو آدم (HRNW): ٹنڈو آدم میں والد کے ہمراہ نمازِ جمعہ کے لیے آنے والی 5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی سانگھڑ کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی اپنے والد کے ساتھ نمازِ جمعہ کے لیے آئی تھی اور اس دوران اچانک لاپتہ ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش بعد ازاں ایک مدرسے کے گیٹ کے قریب سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق بچی کی موت منہ میں کاغذ ٹھونسنے کے باعث ہوئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ بچی کی موت اور واقعے کے دیگر محرکات سے متعلق مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
HRNW کی اپیل:
ذمہ دار اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے HRNW کو سپورٹ کریں: Support HRNW
ڈسکلیمر:
یہ خبر پولیس حکام کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات اور دعووں کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ ملزم پر عائد الزامات کی حتمی تصدیق عدالتی کارروائی کے بعد ہوگی۔ متاثرہ بچی کی شناخت اور دیگر حساس معلومات عوامی مفاد اور قانونی تقاضوں کے تحت ظاہر نہیں کی جا رہیں۔


