دالبندین (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے ضلع چاغی کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال قائم ہو گئی۔ خلیفہ محمد اکبر ایجباڑی ولد خلیفہ شاہ محمد ایجباڑی نے وفاقی مقابلے کا امتحان CSS 2024 پہلی ہی کوشش میں کامیابی سے کلیئر کر کے ضلع کی تاریخ کا پہلا CSP آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
خلیفہ محمد اکبر ایجباڑی نے اس سے قبل PCS 2023 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی کوشش میں ہی ڈی ایس پی کے عہدے کے لیے منتخب ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ اب CSS جیسے بڑے اور ملک گیر امتحان میں کامیابی حاصل کر کے انہوں نے نہ صرف چاغی بلکہ پورے بلوچستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔


